Breaking

Post Top Ad

Your Ad Spot

Takht Pari & Gakhar

Gakhar & Takht Pari

Gakhar/Gakhars & Takht Pari

اخری سانس لیتا ورثہ اج کافی دنوں بعد تخت پڑی جانے کا اتفاق ہوا ۔ کیا دیکھا کہ بحریہ ٹاون نے ایک قدیمی ورثہ کو بلڈوز کر دیا گیا۔ اگر گردش دوراں کی کل کو گمھا کرصدیوں پیچھے ہٹ چلیں تو تخت پڑی کی گلیوں میں دھوم مچاتا ہوا یہ ورثہ تمام کربلاوں اور مشکلوں کے پہاڑوں کو عبور کرتا یہ اثاثہ اج ہم سے الوداع ہو گیا اور ہو رہا ہے اس ورثہ کے کٸی قدیمی نام تھے مارگیلہ۔ اکبر اباد۔ترخ پڑی ۔ اور موجودہ تخت پڑی ۔ یہ مقام قبل از مسیع کی تاریخ بھی اپنے اندر سموے ہوے ہے اج بھی ایک کونے میں غار چشمہ مندر اور گکھڑوں کی قبریں اخری سانسیں لے رہے ہیں ۔ مغل دور حکومت میں اکبر اباد جو تخت پڑی گاوں سے مغرب کی جانب پانچ سو گز کے فاصلے پر تھا یہ ایک پرگنہ تھا جو گکھڑوں کے پاس تھا دونی

Gakhar & Takht Pari
نے اسے ترخ پڑی لکھا ہے اج بھی ایک پتھر کا تخت بنا ہوا موجود ہے جو خستہ حال ہے دونی چند نے تخت پڑی ہی میں گیکوہر نامہ لکھا تھا ۔ ایک وقت تھا کہ گکھڑوں کا ایک ایک فرد پورے جوش و خروش کے ساتھ محفلوں مجلسوں تحریروں میں ترانے بکھیر رہا تھا افسوس ہم نے اتفاق واتحاد کو پرے پھینک دیا یہ وہ قبیلہ جو جابروں کے لاۓہوے جادوگروں کو آن واحد میں سجدہ ریز کر سکتا تھا مگر اس کے برعکس سحر سامری کو اختیار کرکے سینکڑوں رب بنا لیے اج قبیلے کو منتشر کرکے اس پتے کی مانند کردیا جسے ہوا اڑا کر پست مقام پر لے جاتی ہے۔ ہماری اس حالت کی عکاسی ہر قلمکار کررہا۔ اج کوٸی سارنگ کی ڈھولک پر ناچ رہا کوٸی ادم کا کھڑاگ کھڑاٸیے ہوے ہے کوٸی سکندر کی عظمت کی دہاٸی کوٸی گوتوں کے خونی عفریت کے منہ میں قبیلہ کو دینے کی کوشش کر رہا۔اج ہمیں علاقائی عصیبتیں سر اٹھا کر ناگ کی طرح ڈس لیا۔میرے اسلاف نے ہر حملہ کرنے والوں کی قباٸیں چاک کر ڈالیں۔ باہمت قومیں اپنے بزرگوں کی میراث کی حفاظت بھی کرتی ہیں اور خود اپنے زور بازوں سے ایک نیا جہاں پیدا کرتے ہیں ۔ نوجوانان گکھڑاں سے اپیل۔ میں مشاہدہ کررہا ہوں کہ گکھڑ کارواں رہزنوں کے دست تصرف میں ہے میں غیرت مند گکھڑ جوانوں کو للکار رہا ہوں کہ اگے بڑھیے اور گکھڑ کارواں کو رہزنوں کے تصرف سے چھین کر حقدارں کی طرف لوٹاٸیے۔ کارواں دشت وبیابان کی وسعتوں میں گم ہے اسے ردست سمت گامزن کیا جاے ہم بلندی سے گر کرپستی کے مکین بنتے جا رہے

  جمیل کیانی اف چوچکال گکھڑاں ۔

Gakhar, Gakhars

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages