Breaking

Post Top Ad

Your Ad Spot

Mianwali and Gakhars

Mianwali and Gakhars

 میانوالی اور گکھڑ


میانوالی پنجاب کا اہم ضلع ہے اس کے شمال مشرق میں اٹک شمال مغرب کوہاٹ مغرب میں بنوں مشرق میں خوشاب اور جنوب میں بکھر کے اضلاع ہیں جہاں تک میانوالی شہر کی آبادکاری کا تعلق ہے مغل شہنشاہ اکبر کے دور میں شیخ جلال
الدین اپنے بیٹے میاں علی کے ہمراہ تبلیغ واشاعت ودین کی خاطر بغداد سے ہندوستان آئے وہ دریاے سندھ کے مشرقی کنارے پر آباد ہوئے یہ علاقہ اس وقت گکھڑوں کی عملداری میں تھا بعدازاں یہ علاقہ سلطان سہالت گکھڑ اور سلطان مقرب گکھڑ کے پاس رہا 1738 میں نادر شاہ نے اس علاقے پر حملہ کیا وہ دو مہینے تک میانوالی میں رہا اور اسی دوران اس نے خوب لوٹ کھسوٹ کی گکھڑوں کے شہر منظم نگر کو حملے کا نشانہ بنایا 1784 میں احمد شاہ ابدالی نے میانوالی میں گکھڑوں کو شکست دی اس جنگ میں گکھڑوں کی گکھڑوں کے ہاتھوں مارے جانے والوں کی قبریں وانڈھی گھنڈ والی کے قبرستان میں اب تک موجود ہیں  

شادیہ

شادیہ کا قصبہ میانوالی سے جنوب کی جانب 32 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے شادیہ گکھڑوں کے سردار ملک پیلو نے اباد کیا تھا اور ایک قلعہ تعمیر کروایا اورایک محل اور مسجدیں بنوائیں جو آج بھی بلند جگہ پر واقع ہیں یہ شہر گکھڑوں کی 
ثقافت وتیزیب کا گہوارہ تھا

ہرنولی

یہ قصبہ بھی ماضی میں گکھڑوں کے زیر تسلط تھا مگر گکھڑوں کی اپس کی خانہ جنگی میں چدھڑ اور جاٹ قبائل نے گکھڑوں کو بے دخل کر دیا



کندیاں

میانوالی کا یہ قصبہ شہر سے ۱۵ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے مغل عہد حکومت سے پہلے یہ علاقہ گکھڑ وں کے زیر تسلط تھا یہاں سے گکھڑوں کو اعوانوں نے بے دخل کیا۔



ماڑی انڈس


یہ میانوالی کا تاریخی مقام ہے پہاڑ کی چوٹی پر گکھڑوں کے دور کی چوکی ہے یہاں آباد گکھڑ قبائل میں سب سے پہلے بخارا سے آئے ہوئے سادات خاندان نے اسلام کی تبلیغ کی سید محمود شاہ بخاری ۔محد نوری۔ اور عبدلوہاب کے با برکت ہاتھوں نے ہزاروں لوگوں کو مشرف بہ اسلام کیا۔ پہاڑ کے سامنے دو پہاڑوں کے درمیاں ککڑوں والہ وانڈہ کے نزدیک شاہ عبدلوہاب کا مزار ہے آپ کو بتاتا چلوں کہ پوٹھوہار سے زیادہ گکھڑوں کی تاریخ خطہ پوٹھوہار سے باہر ہے مگر کوشش نہ کی گی اور ہم نے اپنے اسلاف کے کارناموں کا جنازہ نکال دیااور اج تک تاریخ گکھڑاں کسی نے بھی لکھنے کی زحمت نہ کی ۔ جو تاریخ لکھی گی ایک وسيع 
تاریخ کو محدود کر دیا گیا

تحریر جمیل کیانی آف چوچکال گکھڑاں اسلام آباد




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages