Breaking

Post Top Ad

Your Ad Spot

Gakhars of Khanpur

گکھڑ راجگان آف خانپور

Gakhars of Khanpur 
گکھڑ راجگان آف خانپور ھزارہ سلطان سارنگ خان کے بیٹے سلطان سید خان کے 
ھاں جب سب سے بڑا بیٹا دیوان فتح خان
Gakhars of Khanpur 


Gakhars of Khanpur 

 پیدا ھوئے تو سلطان سارنگ خان نے اپنے پوتے کے پیدائش کی خوشی میں 225 دیہات اپنے پوتے کے نام کردیئے اور یہ وھی دیواں فتح خان ھیں جنہوں نے اپنے نام سے خانپور شہر آباد کیا گکھڑ راجگان آف خانپور مشہور راجگان ھیں جن کا اب تک سلطانی اور سرداری کا سلسلہ قائم و دائم ھے اس خاندان میں دیوان فتح خان شاہ بیگ خان اجمیر خان بشارت خان نامدار خان جلال خان نوازش علی خان رستم خان مہمند علی خان راجہ نجف خان چیف آف گکھڑ سلطان راجہ حیدر بخش چیف آف گکھڑ سلطان راجہ جہانداد خان

 جو کہ انتہائی پرھیزگار گزرے ھیں اور اپنے محل کی مسجد میں بیٹھ کر قران وسنت کے مطابق فیصلے کیا کرتے تھے آپ کی وفات کے بعد چیف آف گکھڑ سلطان راجہ حیدرزمان مقرر ھوئے اسلامیہ کالج پشاور کی تعمیر کے سلسلہ میں خان عبدالقیوم خان کے شانہ بشانہ رھے اور مالی معاونت بھی کی 1935 کی اصلاحات کے بعد صوبہ سرحد میں الیکشن ھوئے عبدالقیوم خان اپنی آبائی علاقہ صوابی سے کانگریس کے امیدوار عبدالعزیز کاکا سے ھار گئے سلطان راجہ حیدرزمان نے اپنی نشست سے استعفی دیکر عبدالقیوم خان کو اپنے حلقہ سے 
کامیاب کرا کر صوبہ میں کانگریس کی حکومت نہ بننے دی

 سلطان راجہ حیدرزمان 1946 میں دوبارہ ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ھوئے قائداعظم نے سلطان راجہ حیدرزمان کو صوبہ کے ریفرنڈم کے لئے کمیٹی کا رکن نامزد کیا آپ نے بائیس دیہات فروخت کر کے پاکستان کے لئے فنڈ دیا آپ کی وفات کے بعد آپ کے بڑے بیٹے 

راجہ رکن الزمان چیف آف گکھڑ مقرر ھوئے آپ 1951 اور 1955 میں ممبر اسمبلی منتخب ھوئے آپ کسی مظلوم کے ساتھ ایبٹ آباد گئے اور واپسی پر کھولیاں کلاواں کے قریب کار کے حادثہ میں اس دنیا فانی سے رخصت ھوئے اس کے بعد ان کے بیٹے

 سلطان راجہ ایرج زمان چیف آف گکھڑ مقرر ھوئے راجہ رکن الزمان کے بھائی راجہ سکندرزمان 1956 میں قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ھوئے اور 1958 تک ممبر رھے پھر ایوب خان نے مارشل لاء لگا دیا اور اسمبلیاں ختم کر دیں ایوب خان بے گکھڑ راجگان آف خانپور کو مالی طور پر بہت نقصان پہنچایا لیکن گکھڑ راجگان اپنے مقام پر ڈٹے رھے اور کسی آمر کے آگے نہ جھکے خانپور ڈیم میں کڑوروں روپے کی زمینیں ڈوب گئیں لیکن گکھڑ راجگان نے پھر بھی ان کو بطور تحفہ کئی دیہات دیئے راجہ سکندر زمان نے 1970 میں الیکشن لڑا اور مد مقابل ایوب خان کا بیٹا اختر ایوب تھا لیکن 

راجہ سکندرزمان نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور صوبہ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے اور وزیر تعلیم بنے اس کے بعد جنرل ضیاء کے دور میں پانی اور بجلی کے وزیر رھے اور بہت ترقیاتی کام کروائے اس کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلی کے ممبر رھے اور پھر صوبہ سرحد کے وزیراعلی بھی رھے ھیں ان کے بیٹے

 راجہ عامرزمان اور 
راجہ فیصل زمان بھی ممبر صوبائی اور قومی اسمبلی رھے اور راجہ عامرزمان 

سٹی ناظم ضلع ھری پور بھی رھے ھیں چیف آف گکھڑ سلطان راجہ ایرج زمان بھی ممبر صوبائی اسمبلی اور وزیر رھے انتہائی نیک شریف النفس اور ملنسار تھے جن سے میری بذات خود کئی بار ملاقات ھوئی ان کی وفات کے بعد انے بیٹے سلطان راجہ شیراز حیدرزمان چیف آف گکھڑ مقرر ھوئے جو کہ اب موجودہ چیف

 آف گکھڑ ھیں انتہائی شریف ملنسار اور بہت محبت کرنے والے انسان ھیں سیاست میں بھی حصہ لیتے رھے اور خانپور کے ناظم بھی رھے ھیں ان سے اکثر اوقات ملاقات رھتی ھے اپنے آباؤ اجداد کی طرح اپنی مثال آپ ھیں ھمیں اپنے گکھڑ راجگان پر فخر ھےاور آج تک سلطانی اور سرداری کا سلسلہ قائم و دائم رکھا ھوا ھے انے کے بھائی راجہ فراز حیدر اور راجہ شہریار حیدر بھی انتہائی ملنسار اور محبت کرنے والے ھیں چیف آف گکھڑ سلطان راجہ شیراز حیدرزمان کے بیٹے راجہ محمد رکن الزمان ھیں گکھڑ راجگان آف خانپور مہمان نوازی میں مشہور ھیں ان کا دسترخوان صدیوں سے مشہور چلا آ رھا ھے اور آج تک بدستور یہ روایت قائم ھے بندہ ناچیز 1998 میں نیلام گھر موجودہ طارق عزیز شو میں موجود تھا طارق عزیز صاحب نے سوال کیا کہ پاکستان میں سب سے بڑا دسترخوان کہاں لگایا جاتا ھے جس کا جواب میں نے دیا کہ یہ دسترخوان گکھڑ راجگان آف خانپور میں روایت ھے جو کہ صدیوں سے چلا آرھا ھے طارق عزیز صاحب نے کہا آپ کا جواب سو فیصد درست 2000 روپے کیش انعام آپ کے ھوئے ھزارہ کے لئے گکھڑ راجگان کی بحثیت وزیر اور ممبر اسمبلی خدمات ضلع ھزارہ کو ھزارہ ڈویژن کا درجہ دلانا ھزارہ کا ملازمت میں کوٹہ میڈیکل کالج کی منظوری غازی خانپور حویلیاں لورہ شیروان نتھیا گلی اوگی بالا کوٹ مانسہرہ میں کالج ھری پور میں گھی فیکٹری پاک چین فرٹیلائزر کی تعمیر ٹیکسلا خانپور کوٹ نجیب اللہ اور حطار روڈ کی کشادگی دیہی علاقوں میں سڑکوں کا جال ڈسپنسریاں پرائمری و مڈل سکول اور پانی کی اسکیمیں ھری پور چھپر روڈ کی تعمیر دریائے ھرو اور سرن پر پلوں کی تعمیر تھاکوٹ کالا ڈھاکہ روڈ ھزارہ فاسفیٹ فیکٹری ھری پور میں گیس کی فراھمی حطار بالاکوٹ اور چھتر پلین میں گرڈاسٹیشن کا قیام کوٹ نجیب اللہ میں حطار انڈسٹریل کا قیام علاقہ پنج کٹھ کی سیرابی کے لئے نہریں ھزارہ ڈویژن کے سینکڑوں دیہات میں بجلی کی فراھمی سریکوٹ غازی روڈ کی کشادگی اور بہت دیگر ترقیاتی کروائے بندہ ناچیز نے بہت مختصر تاریخ تحریر کی ھے. اللہ ھمارے گکھڑ راجگان کو سلامت اور قائم دائم رکھے اور گکھڑ قوم کو اتحاد اور اتفاق دے. آمین 
محمد خورشید کیانی. گکھڑ فیروزال. ایبٹ آباد.

Gakhars of Khanpur 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages