Breaking

Post Top Ad

Your Ad Spot

The Kambojia Kayani Empire


Gakhar / Gakhars

The Kambojia Kayani Empire
سلطنت کمبوجیہ کیانی ۔ 

اشوک کے کتبے اور انگترانکایا گندھارا کے ساتھ کمبوجیہ کا زکر کرتے ہیں گرنیار اور دھلی کے کتبے میں دونوں اکٹھی بیان ہوٸی ہیں یقینا یہ ریاست گندھارا کے ہمسایہ میں واقع تھی۔ اوکسس ملک کے مشرق میں کمبوجیہ لوگ اباد تھے ان میں سے کچھ کمبوجیہ قبیلے کے لوگوں نے کوہ ہندوکش کو پار کیا اور اس پہاڑ کے جنوبی سمت میں آکر آباد ہو گے ۔
ان کمبوجن کی ابادکاری کی وجہ سے کوہ ہندوکش کی جنوبی سمت کمبوجا کہلاٸی اور انہوں نے مزکورہ ریاست کو تشکیل دیا۔ ڈاکٹر بیورو کے مطابق کمبوجیہ کی حدود کافرستان ۔بلخ۔ بدخشاں اور پامیر تک وسیع ہیں ۔ ڈاکٹر رہس ڈیوڈ کمبوجیہ کے بارے میں لکھتے ہیں یہ ملک ہندوستان کے شمال مغرب میں انتہائی اخری حد پر واقع ہے جیا چندرا اور موتی چندرا بھی کمبوجا کو بدخشاں اور پامیر کے علاقے میں شناخت کرتے ہیں بدھ مت کی فہرست کے مطابق شمالی ہندستان میں سولہ ریاستیں تھیں چودہ ریاستوں کا تعلق شمالی ہندوستان کے وسط سے ہے اور اخری ریاستیں اتارا پاتھا سے تعلق رکھتی ہیں کمبوجیہ کو عام طور پر ان علاقوں مشتمل جانا جاتا ہے جو قدیم راجپورا اور جدید راجوری سے اگے تک واقع تھے اور نورستان کے قریب سے شروع ہوتے ہیں اور جنوب مغرب میں ان کی حدود کشمیر کی حدود کو چھوتی تھیں ہیونسانگ کے مطابق کمبوجیہ پونچھ کے جنوب اور جنوب مشرق کی سمت میں واقع ہے مکرجی کمبوجیہ کو جدید ہزارہ ضلع پر مشتمل ریاست قرار دیتے ہیں اور اس کی حدود کو کافرستان تک بتاتے ہیں ڈاکٹر سٹین کے مطابق افغانستان کا مشرقی حصہ کمبوجیہ کہلاتا تھا اور اسکا دارالحکومت داوارکا کہلاتا تھا ۔
وگفواڑ بھی کمبوجیہ کو ان لوگوں کی ریاست کہتے ہیں جو غزنی کی پہاڑوں میں رہتی تھی اگر مکرجی کے ساتھ متفق ہوجاٸیں اور

کمبوجیہ کو ہزارہ ڈویثرن تصور کر لیا جاے تو صوبہ خیبر پختونواہ کی جو حدود گندھارا سے باہر تھی وہ مکمل ہو جاتی ہے ۔ تاریخ کو ریسرچ کرنا بہت ہی مشکل اور مہنگا کام ہے قاری مزے لےلے کر پڑھ لیتا مگر لکھنے والے پر کیا گزرتی ہے 
اس شعر کو ضرور پڑھیں۔ 
ساز سے نکلی دھن سب نے سنی ۔
 جوساز پر گزری کس نے دیکھا ۔ 

جمیل کیانی اف چوچکال گکھڑاں ۔ 
گکھڑ زندہ باد کھڑ کھڑ کھڑ پاٸندہ باد ۔ والسلام

#گکھڑ #کیانی #Kayani #gakhar #kiani #gakhars #گکھڑوں
#گکھڑ_یوتھ_کونسل #پاکستان_گکھڑ_یوتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages