Breaking

Post Top Ad

Your Ad Spot

Ferozal Gakhar Descendant of Feroze Khan Gakharفیروزال گکھڑ

فیروزال گکھڑ

Ferozal Gakhar Descendant of Feroze Khan Gakhar



 گفتار میں اس کے خوش مزاجی ہے
چہرہ بارونق فطرت میں فیاضی ہے
خون میں اس کے آباء کا کردار ہے
مانند شہباز کرارا اسکا وار ہے
آب و تاب سے وہ تخت پر رونق افروز ہے
باادب کہ وہ سلطان فیروز ہے



Feroze Khan Gakhar (Grave)

گکھڑوں کے مشہور سردار ملک گل محمد خان کے چار بیٹوں میں آپکا دوسرا نمبر تھا آپ ملک سکندر خان کے چھوٹے بھائی اور ملک بوگا ثانی اور ملک بیر خان کے بڑے بھائی تھے۔۔ کیگوہرنامہ آپکو دلیری میں رستم اور سخاوت میں حاتم   ثانی  کے نام سے پکارتا ہے
آپ کے زمانے میں دہلی پر بہلول لودھی کی حکومت تھی آپ ملک سکندر کے بعد گکھڑ قبیلے کے سردار ہوئے جسکی معیاد 16 سال تھی ایک معاہدے کے تحت آپکی وفات کے بعد اقتدار ملک بوگا خان ثانی کو منتقل کردیا گیا ملک بوگاے خان ثانی کی ایک خصوصیت تیراندازی میں بے پناہ مشتاق ہونا ہے۔۔ سلطان فیروز خان نے دو شادیاں کی تھی انکی پہلی خاندانی بیوی سے اولاد پوٹھوہار میں راجہ کے خطاب سے آباد ہے دوسری شادی کوٹلی منگرالاں کے رئیس کی بیٹی سے کی جنکی اولاد سردار کے خطاب سے ریاست مہنڈر درمیان پونچھ و راجوری موجودہ مقبوضہ کشمیر پر طویل عرصے تک حکمران رہی ڈوگروں کے خلاف سردار ہاشم خان فیروزال کو انگریز ڈوگری گٹھ جوڑ اور کچھ اپنوں ہی کی غداری کی وجہ سے شکست ہوئی اور بعدازاں انھیں ریاست بدر کردیا گیا۔۔ سردار ہاشم کی اولاد بری امام اور کورال اسلام آباد میں آباد ہے

 آپکی پہلی بیوی سے 4 بیٹے تھے شاہ دولت خان جنھوں نے دولتالہ قصبہ آباد کیا۔۔ عیسیٰ خان۔۔ جھنڈا خان جنھوں نے راولپنڈی میں جھنڈا چیچی آباد کیا ,تاتار خان  , دینا خان۔۔
 آپکی اولاد کو فیروزال گکھڑ کہا جاتا ہے۔۔ فیروزالوں کا مسکن دانگلی تھا اسی وجہ سے سلطان فیروز خان اور انکے بیٹوں کی قبریں دانگلی میں موجودہ موضع فیروزیہ (سلطان فیروز خان کے نام پر تاہم اب یہاں گکھڑ آباد نہیں)  میں ہیں اور تقریباً دودہ حقانی کے مزار کے پیچھے ہیں اوروہاں کھڑے ہوکر مزار دیکھا جا سکتا ہے ۔۔۔ اکبر مغل کے دور میں بندوبست پوٹھوہار میں فیروزالوں کو دانگلی سے گوجرخان منتقل کردیا گیا تھا
: سلطان فیروز خان اور انکے بیٹوں کی قبروں کی مرمت حفاظت و صفائی کے لئے فیروزالوں نے باقاعدہ مجاور رکھے ہوئے تھے جو کہ ہر فصل کے پکنے پر فیروزالوں کے گاوں گاوں جاکر فصلانہ اکھٹا کیا کرتے تھے
 ذوالفقار علی بھٹو کے دور تک یہ مجاور باقاعدہ موجود تھے اور میرے والد صاحب نے اپنے بچپن تک دیکھے تھے
Khalid Mehmood Kayani (Gakhar Ferozal)
Sec.Gen PGF, Chairman Kaigohar Foundation
تاہم اب یہ ناپید ہوچکے یا قومیں بدل گئے
 فیروزالوں کی گھنی آبادیاں پاکستاں میں تحصیل گوجرخان میں ہیں جن میں بڑے بڑے نامور ہوگزرے ہیں اور موجود ہیں تاہم فخر گوجرخان راجہ عزیز کو ایک
Raja Aziz (Gakhar Ferozal)
نمایاں مقام حاصل ہے
Tariq Kayani Ex.MPA(Gakhar Ferozal)
سابق ایم پی اے طارق کیانی صاحب کا تعلق بھی فیروزال گوتھ سے ہے
 فیروزالوں کی دوسری گھنی آبادی مہنڈر مقبوضہ کشمیر میں ہے
 اس کے علاوہ فیروزال ضلع جہلم میں دریائے جہلم سے متصل دیہات اسلام آباد راولپنڈی میں جبی گکھڑاں نزد گلزار قائد کورال اور بری امام میں آباد ہیں
: مری میں موہڑہ شریف والے پیروں کے بارے میں بھی یہ کہا جاتا ہے کہ یہ فیروزال ہیں
 اس کے علاوہ ہزارے کے ضلع ہری پور و ایبٹ آباد میں بھی فیروزالوں کی آبادیاں موجود ہیں
: سلطان فیروز خان و پسران کی قبریں پرسکون جگہ موجود ہیں سلطان فیروز خان کی قبر پر اطراف سے درخت سایہ فگن ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے خطہ پوٹھوہار کے اس عظیم گکھڑ سالار کو سلیوٹ کر رہے ہوں ۔۔۔
 دیگر گل محمدی گکھڑوں کی نسبت فیروزالوں کو تحمل مزاج سمجھا جاتا ہے البتہ دلیری میں یہ کسی طرح باقیوں سے کم نہیں شاید اس لئے کہ دنی چند کیگویرنامہ میں انکے جد کو رستم ثانی کہہ کر پکار رہا۔۔
 کیگوہر نامہ سلطان فیروز خان کے بیٹوں کی تعریف کچھ ان الفاظ میں کرتا ہے 
ز فیروز خان بود پسران پنج
گویان مرھمہ از عطا کان گنج
ز تاتار خان عیسی خان چہنڈا خان
زھے دینا خان است دولت نشان
ز عیسی خان سخاوت ز چہنڈا کرم
ز دولت عدالت ز دینا شرم
ز تاتار خان بود و ہر و غا
کہ ستم زمان بود در رزمگاہ
 اس تحریر کو سمیٹتے ہوئے اختتام کی جانب لے جاتے ہوئے بس اتنا ہی کہونگا کہ انسان خطا کا پتلا ہے جیسے ہم سے غلطیاں ہوجاتی ممکن ہے ہمارے بزرگوں سے بھی ہوئی ہوں ہمارے پاس کوئی ایسی ٹائم مشین نہیں کہ ہم وقت کو واپس الٹا کر ان کے پاس جاکر وہ غلطیاں ہونے سے روک سکیں تاہم تاریخ ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ ہم خود کو ان غلطیوں سے بعض رکھیں اور اپنی شمشیریں اپنے دشمنوں کے خلاف بے نیام کریں خاندان میں شمشیر کی بہترین جگہ نیام ہی ہے۔۔۔ اللہ ہمارے بزرگوں کی غلطیوں کوتاہیوں کو معاف فرمائے اور انکے کبیرہ و صغیرہ گناہوں 
کو معاف فرمائے آمین
سردار محمد فضل شوق فرام مہنڈر حال مقیم  آزاد کشمیر
تحریر محمد فرحان خالد کیانی
Muhammad Farhan Khalid Kayani
(Ferozal Gakhar)
          فیروزال گوتھ کے مایہ ناز سپوت

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages